لندن میں یو کے انڈپینڈنس پارٹی (يوكے آئی پی) نے عام انتخابات کے منشور
میں کہا ہے کہ اگر پارٹی کو جیت ملتی ہے تو تمام عوامی مقامات پر برقع
پہننے یا چہرے پر کسی بھی طرح کا پردہ کرنے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ اس
کے پیچھے جو وجوہات بتائی گئی ہیں ان میں سے ایک وجہ بہت ہی عجیب وغریب ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ برقع خواتین کو سورج کی کرنوں کے ذریعے ملنے والے
وٹامن ڈی کو قبول نہیں کرنے دیتا ہے۔
يوكے آئی پی کے انتخابی منشور میں یہ کہا گیا تھا 'ایسے کپڑے شناخت چھپاتے
ہیں، ڈائیلاگ استوار کرنے میں رکاوٹ بنتے ہیں، روزگار کے مواقع کو محدود
کرتے ہیں اور گھریلو تشدد کے ثبوتوں کو چھپاتے ہیں۔ یہ کپڑے
آزادی میں
رکاوٹ ہیں۔
برطانیہ کے لندن کے ایک پارک میں سترہ جولائی دو ہزار پندرہ کو مقدس ماہ
رمضان المبارک کے اختتام کے موقع پر مسلم خواتین اور بچیاں عید الفطر کی
نماز کے لئے انتظار کرتے ہوئے۔ رائٹرز۔
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ دنوں مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران ہوئے بم حملے کی
وجہ سے دیگر اہم جماعتوں نے انتخابی مہم روک دی۔ لیکن اس کے برعکس پال
نيوٹل کی قیادت والی يوكےآئی پی نے حملے کے کچھ ہی دن بعد منشور جاری کر
تشہیری مہم کو جاری رکھا۔ غور طلب ہے کہ کچھ وقت پہلے چین کے ایک صوبے میں
بھی برقعہ پر پابندی لگانے کی بات سامنے آئی تھی۔ چین کے زنجیانگ میں برقعہ
اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔